Cattle markets 18

عید قربان پر مویشی منڈیاں لگانے کا معاملہ

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےپیش نظر عیدالالضحی کے موقع پر مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے کا فیصلہ.

عیدالالضحی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع راولپنڈی میں نو مقامات مقررکئے گئے ہیں۔راولپنڈی میں مویشیوں کی خرید و فروخت کے لئے مویشی منڈ ی اڈیالہ روڈ اور مویشی منڈی چکری روڈ نزد الحرم سٹی مقررکی گئی ہے دیگر منڈیاں فیم مارکی تحصیل گوجر خان،دھوبی گھاٹ گراؤنڈ مری،جی ٹی روڈ نزد ٹمبر مارکیٹ ٹیکسلا، جی ٹی روڈ نزد واہ جنرل ہسپتال ،منگل چوک بائی پاس کلر سیداں،چورا بازار کوٹلی ستیاں، تانگی روڈ نزد چن شاہ جھلیار کہوٹہ شامل ہیں۔ان پوائنٹس کے علاوہ کہیں بھی مویشی منڈی لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو 15جولائی تک تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری ضلعی انتظامیہ عید منڈیوں میں سختی سے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں