Transgender Protection Center 18

ٹرانسجینڈر یوتھ کے وفد کا ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹر کا دورہ

راولپنڈی: وجود ٹرانسجینڈر سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹرانسجینڈر یوتھ کے وفد کا ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹر کا دورہ،وفد کی قیادت ببلی ملک اور پروفیسر ندیم صادق نے کی،وفد کو تحفظ سینٹر کے وکٹم سپورٹ آفیسر کی جانب سے بریفنگ، ببلی ملک اور پروفیسر ندیم صادق کی سی پی او راولپنڈی سے بھی ملاقات، تفصیلات کے مطابق ٹرانسجینڈر یوتھ کے وفدنے تحفظ سینٹر کا دورہ کیا،وفد کی قیادت ببلی ملک ایگزیکٹو ڈائریکٹر وجود سوسائٹی برائے ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور ایڈمن آفیسر پروفیسر ندیم صادق نے کی،تحفظ سینٹر کے دورے کے دوران وکٹم سپورٹ آفیسر ریم شریف نے ٹرانسجینڈر یوتھ کے ممبران کو تحفظ سینٹر کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی،وفد کے ممبران نے وکٹم سپورٹ آفیسر سے ٹرانسجینڈر کے حقوق اورتحفظ رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق سوالات کیے،وکٹم سپورٹ آفیسر ریم شریف نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وفد کو تحفظ سنیٹر پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹرانسجینڈر کے حقوق کے بارے میں مفصل بریفنگ دی،اس موقعہ پر ببلی ملک ایگزیکٹو ڈائریکٹر وجود سوسائٹی کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر کی کمیونٹی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک ادارہ قائم کر نے پر ہم سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہماری خواہش ہیکہ پورے پاکستان میں ٹرانسجینڈر کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس کی طرح ٹرانسجینڈر کے تحفظ کے لیے ادارے قائم کیے جائیں،دورے کے بعد وجود سوسائٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ببلی ملک اور ایڈمن آفیسر پروفیسر ندیم صادق نے سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اُنہوں نے تحفظ سینٹر کے آغاز پر سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہناتھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفئیر اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،سی پی او راولپنڈی کا کہناتھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کے دوران مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ ٹرانسجینڈر معاشرے کا ایسا محروم طبقہ ہے جنہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے ہر سطح پر مسائل کا سامنا ہے لہذا ٹرانسجینڈر کے حقوق کے تحفظ کے لیے الگ سے ایک سینٹر قائم ہونا چاہیے،یہ اس لیے بھی ضروری تھا کہ معاشرے میں ٹرانسجینڈر کے حقوق کی پامالی پر ٹرانسجینڈر کو اپنے حقوق کے حصول میں بہت سے قانونی مسائل کا سامنا ہوتا تھا،اس سوچ کے پیش نظر راولپنڈی میں ٹرانسجینڈر کے حقوق کے تحفظ، قانونی راہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ” تحفظ” کے نام سے رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا،جس کا افتتاح انسپکٹر جنر ل آف پولیس پنجاب نے کیا اور کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں