Magistrate 12

مجسٹریٹ کالونی علاقہ تھانہ صادق آباد میں اشرف خان نامی شخص کے ساتھ گن پوائنٹ پر واردات

راولپنڈی مجسٹریٹ کالونی علاقہ تھانہ صادق آباد میں اشرف خان نامی شخص کے ساتھ گن پوائنٹ پر واردات

واردات پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا نوٹس,سینئر افسران کو فوری طور پر موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت، پولیس

ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن اور ایس ایچ او صادق آباد پولیس ٹیم کےہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 03 ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے، پولیس

ملزمان نے فائرنگ کر کے اشرف خان کو زخمی بھی کیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس

واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے،پولیس

موقعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کو ٹریس کرکے ان کو گرفتارکیا جائے گا، ایس پی راول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں