Firing 8

تھانہ جاتلی کے علاقے بھیررتیال گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ

راولپنڈی:تھانہ جاتلی کے علاقے بھیررتیال گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق،04افراد زخمی،جانبحق ہونے والا شخص راولپنڈی پولیس میں کانسٹیبل تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے بھیر رتیال گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جانبحق جبکہ04افراد زخمی ہوئے،مقتول کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد،ایس ڈی پی او گوجر خان اور ایس ایچ او جاتلی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقتول کی شناخت صداقت علی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں محمد حسین،ہارون،جبران اور ظفران خان شامل ہیں،مقتول صداقت علی راولپنڈی پولیس میں کانسٹیبل تھا،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں