murree-news murree 33

ڈیلیور ی کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری

راولپنڈی پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ سروس ڈیلیور ی کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری،سی پی او کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی کے تما م ایس ایچ اوزکو شہریوں کی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہنے کو یقینی بنایا جارہا ہے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز04بجے تا06بجے شام شہریوں کے مسائل سننے کیلئے اپنے تھانوں میں موجود۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا سروس ڈیلیوری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پی اونے ضلع راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز کو شہریوں کی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں 04بجے تا 06بجے شام موجود رہنے اور شہریوں کی شکایات سن کر فوری قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کررکھا ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر اپنے تھانوں میں موجود رہتے ہیں، ایس ایچ او ز تھانوں میں آنے والے شہریوں سے مل کر ان کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے ضروری اقدمات کرتے ہیں،راولپنڈی پولیس کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل سننے کے لیے تھانہ کی سطح پر ایس ایچ او زکی موجودگی بھی یقینی بنا رہی ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں