News Murree news 26

تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کارروائی

راولپنڈی :تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کارروائی،موٹر سائیکل چور گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکلز اوررقم برآمد، مزید انکشاف کی توقع۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے بتایاکہ ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالوہاب عرف خان کوگرفتاکرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکل اور چوری شدہ موٹر سائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 28 ہزار روپے بھی برآمدکرلی،ایس پی نے مزید بتایاکہ ملزم سے تفتیش کے دوران مزید موٹر سائیکل برآمد ہونے کی توقع ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی راول اوررتہ امرال پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ کار اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلا ف گھیرا تنگ کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔