murree-newsmurree 23

لاک ڈاؤن کے علاقوں میں انٹری پوائنٹس پر پولیس کے افسران وملازمان تعینات

راولپنڈی پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمدکاآغاز کردیا،لاک ڈاؤن کے علاقوں میں انٹری پوائنٹس پر پولیس کے افسران وملازمان تعینات،گشت بھی جاری،سینئر افسران کاسیل شدہ علاقوں کادورہ،ڈیوٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کوکورونا وائرس سے بچاؤ اورڈیوٹی کے متعلق بریفنگ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکاما ت کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت کی زیر نگرانی مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عملد رآمد کاآغاز کردیا،سیل شدہ علاقوں میں انٹر ی پوائنٹس پرسیکورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی کے لیے پولیس کے افسران وملازمان کوتعینات کردیا گیا،راولپنڈی پولیس افسران وملازما ن شفٹ وائز راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،سیل شدہ علاقو ں کے متعلقہ ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کووقتاًوفوقتاچیک کررہے ہیں اورمتعلقہ تھانوں کی موبائلز بھی گشت کررہی ہیں، سمارٹ لاک ڈاؤن میں تھانوں کی نفری کے علاوہ عمل درآمد کے لیے 300پولیس افسران وملازمان پرمشتمل سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیاگیاہے،ایس پی آپریشنز نے سیل شدہ علاقوں میں ڈیوٹی کے لیے مامور تمام افسران وملازمان کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن عملدرآمدکو ہرصورت یقینی بنایاجائے،خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی،انہوں نے کہاکہ آپ نہایت اہم ڈیوٹی پرمامور ہیں اورایک اہم فورس کاممبر ہونے کے ناطے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کوحکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ ساتھ خود بھی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکوہرصورت یقینی بنائیں،دوران ڈیوٹی ماسک،گلوز اورہینڈ سینٹائزر استعما ل کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ کاخاص خیال رکھاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں