Kite sellers and kite-flyers 24

راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02 پتنگ فروش گرفتار،500سے زیادہ پتنگیں اور04 ڈوریں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے حکم پر پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ ایس ایچ اوسول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش نوشیرواں کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے500پتنگیں اور04ڈوریں برآمدکرلیں،ایس پی راول رائے مظہراقبال نے بتایاکہ ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازخان زمان کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے15پتنگیں برآمدکرلیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ فروشی اورپتنگ بازی کے انسداد مصدقہ اطلاعات پر کاروائیاں کرتے ہوئے خونی کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں