38

کورونا سے متاثرہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی

کورونا سے متاثرہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی کینٹ اور راول ٹاؤن کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری کرلی گئی۔

متعلقہ علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا کر داخلی راستوں کیساتھ ساتھ مارکیٹوں کو مکمل بند کیا جائے گا،

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ دہی کی دوکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی انتظامات سنبھالیں گے۔

خلاف ورزی پر جامع پلان تیار ، محلہ کمیٹیاں تشکیل، متعلقہ علاقوں میں اے سی، ٹائیگر فورس اور پٹواریوں سے کام لیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن والے کسی بھی علاقے میں راشن کی ممکنہ قلت کو دور کرنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار

راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد میں لاک ڈاؤن ہو گا

کری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اور سی بلاک بھی شامل

راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک، ٹینچ بھاٹہ علامہ اقبال کالونی اور کچھ دیگر علاقے شامل

سلیکٹڈ لاک ڈاؤن ان علاقوں میں کیا جائے گا جہاں کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ضلعی انتظامی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں