کوروناوائرس 12

راولپنڈی پولیس کی کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی

راولپنڈی پولیس کی کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی،07فراد گرفتار،07مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر نے پر کارروائی کرتے ہوئے 02افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں احتشام اورفرج علی شامل ہیں، تھانہ وارث خان پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر نے پر 04افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان میں فیصل مسیح،محمدشفیق،سراج اوریاسررشیدشامل ہیں،جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر نے پر گل زمان کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،اس موقعہ پر ڈویژنل ایس پیز کی کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمدکے لیے شب وروز کوشاں ہیں،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں