عمر بن عبدالعزیز 29

حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار اقدس پر حملے کی پر زو مذمت کرتے ہیں

راولپنڈی ( عبدالعزیزپاشا ) مرکزی دربار عالیہ موہٹرہ شریف راولپنڈی کی سجادہ نشین پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار اقدس پر حملے کی پر زو مذمت کرتے ہیں شام کے صوبہ ادلب کے شمال مشرقی علاقے میں بنو امیہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے آٹھویں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مزار ان کی زوجہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے خادم کی قبریں موجود تھیں جن پر گزشتہ دنوں شدت پسندوں نے حملہ کیا اور قبر سے جسد مبارک کو نکال کر ان کی بے حرمتی کی گئی ہم ایسے گھنونے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تما م عالم اسلام کے مسلمان ایک پلیٹ فار م پر اگھٹے ہو کر اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ کر یں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں