Murder 26

تھانہ صدر واہ کے علاقے میں پٹرول پمپ پر راہبری معہ قتل کی واردات

راولپنڈی:تھانہ صدر واہ کے علاقے میں پٹرول پمپ پر راہبری معہ قتل کی واردات،سیکورٹی گارڈ جان بحق،سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کے علاقے میں پٹرول پمپ پر راہبری معہ قتل کی واردات پرسی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت، ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ایس ایچ او صدرواہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ایس پی پوٹھوہار نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 02 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آتے ہی سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کی جس سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا، ملزمان پٹرول پمپ سے نقدی اور سیکورٹی گارڈ کی رائفل لے کر فرار ہوگئے،مقتول کی شناخت خانی زمان کے نام سے ہوئی ہے، نعش کو پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فرانزک سائنس لیبارٹری کو موقعہ پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،سی پی او محمدا حسن یونس نے اس موقعہ پر کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کہٹر ے میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں