تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل 22

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی کار چوروں کے خلاف بڑی کارروائی

راولپنڈی :تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی کار چوروں کے خلاف بڑی کارروائی، کار چوری میں ملوث بین الاضلاعی تین رکنی نعیم گینگ گرفتار،ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی چوری شدہ 10 گاڑیاں برآمد،متعدد وارداتوں کاانکشاف۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ڈویژن رائے مظہراقبال نے سی پی اومحمد احسن یونس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کار چوری میں ملوث بین الاضلاعی تین رکنی نعیم گینگ کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں محمد نعیم، گل بابو اور محمد جمشید شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 04 مہران کار، 03 ٹیوٹا کرولا، 01 سوزوکی بولان، 01 سوزوکی کلٹس اور 01سوزوکی پک اپ برآمد کی گئی، ملزمان نے دوران انٹیروگیشن راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑی چوری کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع لاہور اور سیالکوٹ سے بھی گاڑی چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا، بر آمد ہونے والی گاڑیوں میں 07گاڑیاں تھانہ نیو ٹاؤن، 01 گاڑی تھانہ ائیر پورٹ، 01 گاڑی تھانہ نصیر آباد لاہور اور 01 گاڑی تھانہ رنگ پورہ سیالکوٹ سے چوری کی گئی،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول اور نیو ٹاؤن پولیس کو بین الاضلاعی کار چورگینگ کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں