Policemobiles 15

راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی

راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے شہید کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار،

گرفتار ملزم کے دوران انٹروگیشن ہولناک انکشافات، مزید اہم انکشافات متوقع، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت

ملزم عبد الحلیم تھانہ ٹیکسلا کے رابری کے مقدمہ میں گرفتار ہوا جس نے دوران انٹیروگیشن اہم انکشافات کئے، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت

ابتدائ تفتیش میں ملزم نے ڈکیتی و رابری کی متعدد وارداتوں کے علاوہ پولیس پر فائرنگ کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت

ملزم نے ماہ مئ کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد پولیس پکٹ پر فائرنگ کا انکشاف کیا جس میں اے ایس آئ محسن اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد شہید ہوۓ، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت

ملزم نے ماہ مئ کے دوران ہی ٹیکسلا میں رابری کے بعد فرار ہوتے ہوۓ اس نے راولپنڈی پولیس پر بھی فائرنگ کا انکشاف کیا، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت

راولپنڈی پولیس پر ملزمان کی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوۓ سی پی او محمد احسن یونس نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی،

ابتدائ انٹیروگیشن کی معلومات اسلام آباد پولیس اور متعلقہ اداروں سے شئیر کر دی گئ ہیں، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت

اہم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنا راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ہے، دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت

گرفتار ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، ایس پی پوٹھوہار سید علی

ملزم کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیم کو شاباش،

معاشرے کے ناسور اور انسانیت کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں