murree-newsmurree 21

تھانہ ٹیکسلا پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی،

راولپنڈی:تھانہ ٹیکسلا پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 09قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 27ہزار روپے،01چیک مالیتی 01لاکھ روپے، 09موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے09قمار بازوں کو گرفتا کر لیا، گرفتار ملزمان میں بازنقاش، فردوس، قصر شہزاد، رفاقت، تصور، عمران، ارشد، رفیق اور اعظم شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم27ہزار روپے،01عدد چیک مالیتی 01لاکھ روپے، 09عدد موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ اوٹیکسلا اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی معاشرے میں ایسا جرم ہے جس سے دیگر جرائم اوربرائیاں جنم لیتے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں