نصیر-آباد-پولیس 11

نصیر آباد پولیس کی منشیات سمگلرز کے خلاف اہم کاروائی،

راولپنڈی:نصیر آباد پولیس کی منشیات سمگلرز کے خلاف اہم کاروائی، بین الصوبائی02 منشیات سمگلر گرفتار، چرس اور افیون کی بڑی کھیپ برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے منشیات سمگلروں کے خلا ف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی02منشیات سمگلر افضل علی اور حزب اللہ کو گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 10 کلو سے زائد چرس اور 6 کلو سے زائد افیون برآمد کر لی گئی،ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں منشیات سمگلر منشیات صوبہ کے پی کے سے کرولا گاڑی میں سمگل کرکے لا رہے تھے،سی پی او محمد ا حسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور نصیرا ٓباد پولیس کو منشیات سمگلر کے خلاف موثر کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں