قمار بازوں 24

راولپنڈی پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 04ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کاقانون شکن عناصرکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس پی راول رائے مظہر اقبا ل نے بتایاکہ ایس ایچ او نیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدزمان کوگرفتارکرلیا،ملز م کے قبضہ سے01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زعفران کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اوروات نے اپنی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کارپین 12بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس پی پوٹھوہارسید علی نے بتایا کہ ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاقب کو گرفتارکیاگیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور برآمدہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سی پی او محمدا حسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں