punjab-police- 21

تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی

راولپنڈی تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی، گیسٹ ہاؤس میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث دو خواتین سمیت 04 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے سی پی اومحمد احسن یونس کوبتایاکہ ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گیسٹ ہاؤس میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث دو خواتین سمیت 04 ملزمان جنید انور،عمررحمن،مسماۃصباء گل اورشفقت نورین کو گرفتارکرلیا،گیسٹ ہاؤس مالک انور نیازی،منشی الیاس اور دو نامعلوم افراد سمیت 08 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، گیسٹ ہاؤس کے مالک،منشی اور دو نامعلوم ملزمان گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے، ایس پی راول نے کہاکہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے،سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ نوجوان نسل کی توجہ تباہی کی جانب مبذول کروانے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایسی معاشرتی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں