جرائم پیشہ 28

راولپنڈی تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، ریسکیو 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، ریسکیو 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 15 پرمحمدعرفان نامی شخص نے حبس بیجا میں رکھے جانے کی اطلاع دی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس شوروم عارف موٹرز مری روڈپر پہنچی تو اطلاع جھوٹی نکلی،پولیس نے 15پر کال کرنے والے ملزم محمدعرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایس پی روال رائے مظہراقبال نے کہا کہ ریسکیو 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی راول اورسٹی پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں