19

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ماہِ اپریل 2020 میں 123 ملزمان کو پابند سلاسل کیا.

جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا . ایس ایس پی ساجد کیانی.
پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن نے ماہِ اپریل 2020 کئ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،SSP راولپنڈی ریجن ساجد کیانی صاحب کی ہدایات اورچاروں ضلعی انچارجزDSP راولپنڈی بابر ممتاز, Dsp جہلم فیصل سلیم, Dsp چکوال آفتاب احمد بٹ اور DSP اٹک محمد شفیق کی زیرنگرانی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے مختلف مقدمات میں 123 ملزمان اور 31 اشتہاری و مفروران کو گرفتار کیا .
لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرِ دفعہ 188ت پ کہ تحت 43 مقدمات درج کر کے حوالات بند کیا جبکہ اوولوڈڈ,غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا کرعوام الناس کی جان و مال کو خطرہ میں ڈالنے والوں کیخلاف 47 مقدمات درج ہوئے،غیر معیاری اور بغیر پاسنگ سلنڈر گاڑیوں میں نصب کرنے والوں کے خلاف 11، غیرقانونی اور بغیرلائسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 11 ، منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 07 مقدمات درج کروائے. اسکے علاوہ سرخ و نیلی فلکرنگ لائیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف 04 مقدمات درج کروائے گئے .
, ٹوٹل 123 مقدمات درج کروائے گئے. پٹرولنگ پولیس نے گھر سے بچھڑے (08)افراد جن میں بچے بھی شامل کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا، 31 اشتہاری ومفروران کو بھی پکڑ کر متعلقہ تھانے کے حوالے کیا گیا, ،جبکہ 396 سفر کرنے والے افراد کو بروقت ضروری امداد بھی فراہم کی گئ.اور مختلف حادثات میں 05 افراد کو بروقت فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال پہنچایاُ, اسکے علاوہ “کرونا” وائرس جیسے موضی مرض کے خلاف عوام میں آگاہی مہم چلا کر پمفلٹ تقسیم کیے اور ایس ایس پی ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی ریجن کی تمام پیٹرولنگ پوسٹس ہائے پر کرونا و ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں اسپرے بھی کروایا گیا اور ملازمان کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوُے سرجیکل ماسک, ہینڈ سینیٹائزرز اور صابن وغیرہ راولپنڈی ریجن کی تمام پیٹرولنگ پوسٹس پر پہنچایا. . پنجاب ہایُ وے پٹرول راولپنڈی ریجن عوام الناس کی خدمت اور ان کی جان و مال کے تحفظ کیلے ہر وقت الرٹ اور کوشاں ہے*.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں