بحریہ ٹاؤن راولپنڈی پر کورونا وائرس کا بڑا حملہ، 33 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا
راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں کورونا وائرس سے 2 دن میں 33 افراد متاثر، ذرائع
راولپنڈی: کوروناوائرس سے متاثر ہونے افراد میں اکثریت بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کے ملازمین کی ہے، ذرائع
راولپنڈی: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام افراد کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا، ذرائع
راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے فیز ایٹ میں واقع بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور عملے کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع
راولپنڈی: کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مزید بڑھنے کی صورت میں ہسپتال کو سیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، ذرائع
راولپنڈی: بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیئے جارہے تھے جبکہ غریبوں کے لیے یہ سہولت مفت مہیا کی گئی تھی، ذرائع
راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے تمام رہائشیوں کو گزارش کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاط کا دامن نہ ہرگز نہ چھوڑیں