تھانہ-رتہ-امرال 16

تھانہ رتہ امرال کے علاقے محلہ فاروقیہ کو سیل کیا جائے۔اہلیان علاقہ کھجوری میدان یوسی 3 بھی حساس قرار۔

راولپنڈی کورونا وائرس نے تھانہ رتہ امرال کے علاقوں کا رخ کر لیا محلہ فاروقیہ ڈھوک منگٹال سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیس رپورٹ ہونے لگے گزشتہ دو دن میں محلہ فاروقیہ ڈھوک منگٹال سے پانچ سے زائد کیس مثبت نکلے جن میں خواتیں بزرگ و بچے شامل تھے آج محلہ فاروقیہ حنفیہ مسجد سے ملحقہ گلی سے چار سے زائد کیس مثبت رپورٹ ہوئے جن میں دانش اور عائشہ کے نام ہیں جن جو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے محکمہ ہیلتھ ڈاکٹرز اور 1122 عملے کے افراد اپنے ساتھ لے گئے کورونا کیس کنٹرول کرنے کے حوالے سے عوام کی جانب سے بھی بہت زیادہ لاپروائی دیکھنے میں آئی ہے تھانہ رتہ امرال ایس ایچ اور مرزا شکیل کی شبانہ روز کاوش اور مساجد میں اعلانات بھی عوام نے ہوا میں اڑا دئیے کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسوں کی تعداد میں ہوشرباء اضافے کی وجہ سے اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا جائے اور خاص کر ریلوے گراؤنڈ فاروقیہ چوک گراؤنڈ اور گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے والوں کو روکا جائے اور کپڑے کی دکانیں اور دیگر کاروبار کرنے والے مافیا سوشل ڈسٹنس کا خیال نہیں رکھتے ان کی کڑی نگرانی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں