unnamed 16

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی سے کورونا وائرس پازیٹو کے مزید 15 مریض صحت یاب ہوگئے۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی سے کورونا وائرس پازیٹو کے مزید 15 مریض صحت یاب ہوگئے۔

پنجاب کے وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو رخصت کیا۔

مجموعی طور پر راولپنڈی سے 107 مریض صحت یاب ہو گئے ھیں،صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ

ڈکٹروں اور طبی عملے سمیت ہسپتال کے ملازمین کی کاوشیں اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے،صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ

ڈاکٹروں اور طبی عملے نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایا ت پر اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر نبھایا،صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ

ملک بھر میں ڈاکٹر اور طبی عملہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کی شفایابی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں،صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ

حکومت پنجاب، محکمہ صحت، اور طبی عملے کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور مریض صحت یاب ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں