محمد احسن یونس01 20

محمد احسن یونس کا نماز فجر کے وقت شہر کی مختلف مساجد اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ

راولپنڈی: سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا نماز فجر کے وقت شہر کی مختلف مساجد اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ، مساجد پر لگی سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ، افسران وملازمان کو بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے نماز فجر کے وقت شہر کی مختلف مساجد اور ڈیوٹی پوائنٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقعہ پر سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران وملازمان میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و ملازمان ڈیوٹی کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں، دوران ڈیوٹی ماسک، گلوز اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں،کرونا خدشات کے پیش نظر غیر ضروری ہجوم بنانے سے گریز کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنائیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں ہر ڈیوٹی قومی فریضہ اور عظیم انسانی و دینی خدمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں