جرائم پیشہ 23

نصیر آبادپولیس کی بڑی کاروائی،کار لفٹر گینگ کے 04ملزمان گرفتار

راولپنڈی :نصیر آبادپولیس کی بڑی کاروائی،کار لفٹر گینگ کے 04ملزمان گرفتار، 04گاڑیاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہیکل چوری کے انسداد کے لیے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کی زیر نگرانی،ایس ایچ او نصیر آباد اور دیگر تفتیشی افسران و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کار لفٹر گینگ کے 04ملزمان رفیق، عبداللہ، رفاقت اور عزیز کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان سے تھانہ کینٹ، ویسٹریج اوراسلام آباد سے چوری ہونے والی 04 گاڑیاں بھی برآمد کر لیں گئیں،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کے دیگر ساتھی راولپنڈی اور اسلام آباد سے گاڑیاں چوری کرتے اوران کو سستے داموں فروخت کرتے، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں، سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے کار لفٹر گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہاراورنصیر آبادپولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے،گرفتارملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں