سیکورٹی پلان 27

راولپنڈی پولیس کا رمضان المبارک کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری

راولپنڈی پولیس کا رمضان المبارک کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری، راولپنڈی پولیس کے 1200کے قریب افسران و ملازمان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 6ہزارسے زائدسول رضاکار بھی مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جبکہ 17سو سے زائد افسران و ملازمان کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خصوصی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر رالپنڈی محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات پر رمضان المبار ک کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 12سو کے قریب افسران و ملازمان مساجد پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ 06ہزار سے زائد سول رضا کار مساجد و امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، سیکورٹی پروگرام کو 04حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایلیٹ فورس، تھانوں کی موبائل گاڑیاں گشت ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی، رمضان المبارک کے دوران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی، مساجد اور امام بارگاہوں کے نزدیک پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، مساجد اور امام بارگاہوں میں لاؤڈ سپیکرکی اجازت نہ دی جائے گی، راولپنڈی پولیس کے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز مساجد اور امام بارگاہوں پر لگی سیکورٹی ڈیوٹی کو وقتاََ فوقتاََ چیک اور بریف کریں گے،ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں لگی ڈیوٹی کو بریف کر کے بروقت بھیجنے کے ذمہ دار ہوں گے، رمضان المبارک کے حوالے سے امن کمیٹی اور علماء کرام کے ساتھ میٹینگز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں ان کو حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر سختی سے عملدآمد کیے جانے کا پابند بنایا گیا ہے، اس موقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کی طرف سے احکامات پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے اور مساجد، امام بارگاہوں میں عبادات کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کو خصوصی طور پر خیا ل رکھا جائے، اور مساجد میں آنے سے پہلے ماسک اور سیناٹئیزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔