punjab-police- 29

نیوٹاون کے علاقہ میں ڈکیتی اور قتل کے گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی نیوٹاون کے علاقہ میں ڈکیتی اور قتل کے گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،

کراس فائرنگ کے دوران ملزم رحمت اور ولید زخمی، زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس

پولیس ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں چھاپے کے لیے جارہی تھی، پولیس

گرفتار ملزمان کو لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، پولیس

تھانہ نیو ٹا ون پولیس نے ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار کیا ۔ پولیس

گرفتار ملزمان میں رحمت ،ولید اور عامر شامل ہیں جن سے برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کا عمل جاری تھا۔ پولیس

ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال اور اسلحہ بر آمد۔ پولیس۔

ملزمان نے نومبر 2019 میں یونیورسٹی سٹوڈنٹ دانش غوری کو ڈکیتی کے دوران فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس

ملزمان نے ایک اور واردات میں تھانہ رتہ کے علاقہ میں ایک مزدور کے بیٹے کو گھر کے سامنے قتل کر دیا تھا. پولیس

ملزمان 50 سے زائد سٹور اور روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں