murree-news 33

ملوٹ ستیاں ہسپتال میں سٹاف کی کارگردگی سے مطمئن ہیں ہسپتال میں کسی کو سیاسی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے

کوٹلی ستیاں (عمران ستی) ملوٹ ستیاں ہسپتال میں سٹاف کی کارگردگی سے مطمئن ہیں ہسپتال میں کسی کو سیاسی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے اہل علاقہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اشراق ستی ،سیکرٹری گل فراز ، حاجی عبدالواحد، عبدالمقیم رہنما مسلم لیگ ن اور طاہر محمود پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ہم اپنے مقامی ہسپتال کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل نہیں ہونے دیں ہسپتال کا تمام عملہ مریضوں سے مکمل تعاون کر رہا ہے ہسپتال کے نیوٹریشن واصم ستی نے میڈیا کو ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ دکھائے ادویات وافر مقدار میں اسٹاک موجود تھا صفائی کا انتظام کافی حد تک بہتر تھا ملوٹ ستیاں میں تعینات لیڈی ڈاکٹر جو اس وقت راولپنڈی میں عارضی ڈیوٹی پر ہیں ان کے حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک قابل اور با اخلاق ڈاکٹر ہیں انہوں نے ڈیوٹی ٹائم کے علاوہ بھی جب تک موجود رہیں عوام کو صحت کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں