Ehsas-program 29

کوروناوائرس اور احساس کفالت پروگرام کے حفاظتی اقدامات

راولپنڈی:ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کوروناوائرس اور احساس کفالت پروگرام کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی کا جائزہ،احساس کفالت پروگرام کے لیے کلر سیداں اور روات میں لگائے گئے کیمپوں کا دورہ،احساس کفالت پروگرام اورپکٹس پر موجود افسران و ملازمان کو بریف کیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمدنے تھانہ کلر سیداں اور تھانہ روات کے علاقوں میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لگائی گئیں اسپیشل پکٹس اور احساس کفالت پروگرام کے لیے لگائے گئے کیمپوں پر لگی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں،ایس پی صدرنے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کوکہا کہ کفالت پروگرام کے لیے آنے والے مستحقین کے درمیان سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے والے عملہ کو کہا کہ زیادہ رش سے گریز کیا جائے اور سوشل ڈسٹنسگ کو یقینی بنا یاجائے،پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی کے دوران پابندیوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں کسی بھی مقام پر شہریوں کا ہجوم اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی،کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں ہر ڈیوٹی قومی فریضہ اور عظیم انسانی خدمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں