پنجاب_پولیس_پاکستان_لوگو 28

مندرہ پولیس کی کاروائی اوورسیز کو لوٹنے والا بین الاضلاعی 3 رکنی گینگ گرفتار

مندرہ پولیس کی کاروائی اوورسیز کو لوٹنے والا بین الاضلاعی 3 رکنی گینگ گرفتار، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمداحسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے سٹی پولیس آفیسرمحمداحسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرقہ بالجبر، ڈکیتی، راہزی اور اوور سیز پاکستانیز کو لوٹنے والے گینگ کی گرفتار ی کے لیے ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل کی زیرنگرانی، ایس ایچ اومندرہ وتفتیشی افسران وملازمان اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اوورسیز کو لوٹنے والا3رکنی بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان بیرون ملک سے آنے والے اوورسیز کو ٹارگٹ کرکے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے،ایس پی نے مزید بتایاکہ دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ اور مزید تفتیش کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا،گینگ کے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اسلام آباد، جہلم اور لاہورکے متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں،سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے ایس پی صدرڈویژن اورمندرہ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلدگرفتار کیا جائے،سی پی اونے مزیدکہاکہ جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں