murree-newsmurree 23

کہوٹہ پولیس کی کاروائی،پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کرنے والے گینگ کارکن گرفتار

کہوٹہ پولیس کی کاروائی،پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کرنے والے گینگ کارکن گرفتار،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ڈکیت گینگ کے ملزمان کی پٹرول پمپ پر ڈکیتی اور فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کہوٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او کہوٹہ اوردیگر تفتیشی افسران و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈکیتی،راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث نومی ڈکیت گینگ کے سرگرم رکن وہاب عرف انا کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیاگیا، ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان اسلحہ کی نوک پر سی این جی سٹیشنز، پٹرول پمپوں، میڈیکل سٹورز اور روڈ بلاک کر کے ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے،گینگ کے گرفتار ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے،ملزم نے دوران تفتیش اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا، نومی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان نعمان عرف نومی،حماد علی اور محسن قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،سی پی او محمد احسن یونس نے ڈکیت گینگ کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر او ر کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں