chinese-arrested 29

فیصل عباسی نامی شخص کا اسلام آباد میں خودکشی کااقدام،ملزم تھانہ مری میں دسمبر2019سے اشتہاری تھا

راولپنڈی:فیصل عباسی نامی شخص کا اسلام آباد میں خودکشی کااقدام،ملزم تھانہ مری میں دسمبر2019سے اشتہاری تھا، تفصیلات کے مطابق فیصل عباسی نامی شخص نے اسلام آباد میں خودکشی کا اقدام کیا، راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم مقدمہ نمبر 390/19بجرم 376/511ت پ تھانہ مری میں دسمبر 2019سے اشتہاری تھا، فیصل عباسی کے خلاف سال 2015میں تھانہ پیر ودہائی میں مقدمہ نمبر 1009بجرم 3/4حد امتناع منشیات کامقدمہ در ج کیا گیا جس میں فیصل عباسی کو معزز عدالت سے 01ماہ 05یوم قید کی سزا ہوئی تھی، پرائم منسٹر آفس سے موصول ہونے والی درخواست پر اسوقت کی اے ایس پی مری نے معاملہ کی انکوائری تھی انکوائری میں بارہا بلاۓ جانے کے باوجود فیصل عباسی شریک نہیں ہوا. انکوائری کے دوران یہ معاملہ پولیس کے سامنے آیا کہ فیصل عباسی نے 09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی جس پر فیصل عباسی نے اہل علاقہ کے سامنے اپنے فعل کا اقرار بھی کیا اور انہیں تحریر بھی دی کہ آئیندہ فیصل عباسی علاقہ میں نظر نہیں آۓ گا. اس کے بعد فیصل عباسی نے مختلف دفاتر میں اہل علاقہ کے خلاف درخواستیں دینا شروع کر دیں اور اپنے تحریری معائدہ سے روگردانی بھی کی. متاثرہ بچی کی والدہ نے تھانہ مری میں فیصل عباسی کے خلاف کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی درخواست دی جس پر تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا گیا اس موقعہ پر کمسن معصوم بچی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا جو کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے. انکوائری کے مطابق فیصل عباسی نے اہل علاقہ اور مقدمہ پراثر انداز ہونے کے لیے درخواست دی تھی جبکہ اے ایس پی مری نے تفتیشی افسر کو میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا، 09 سالہ کمسن معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں فیصل عباسی دسمبر 2019میں اشتہاری ہو گیا تھا جس کے بعد فیصل عباسی روپوش ہو گیا اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لئے کوششوں کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں