isb 33

کرونا وائرس سے آگاہی اور بچاؤ مہم

اسلام آباد ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے کرونا وائرس سے آگاہی اور بچاؤ مہم کے حوالے سے پیر کے روز ڈیوٹی پر موجودسینٹری ورکز اور آرمی، رینجرز، پولیس اہلکاروں میں ماسک تقسیم کئے ہیں ،انہوں نے ایمرجنسی سروس 1122 اور فائر بریگیڈز اہلکاروں میں بھی ماسک تقسیم کئے ۔ماسک کی تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی طرح پولیس, آرمی، رینجرز اور سینٹری ورکز بھی ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور سینٹری ورکز تک ماکس اور سینیٹائیزر پہنچانا ہماری زمہ داری ہے ۔ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں شہریوں میں ماسک اور سینیٹائیزر تقسیم کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی میئر اسلام آباد نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کے زیر انتظام