CTO RWp 30

کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار

راولپنڈی سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والی راولپنڈی پولیس کی فلاح و بہبود کے لئے اہم اقدامات انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام فورس کے لئے 08 گھنٹے شفٹ ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت پولیس فورس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پی پی ای کٹ فراہم کر دی گئ، فورس کو گلوز اور ماسک پہلے سے فراہم کئے جا رہے ہیں، پولیس افسران و اہلکار کورونا کے مریضوں کی منتقلی، سیل شدہ علاقوں اور قرنطینہ سینٹرز پر ڈیوٹی کے دوران پرسنل پروٹیکشن کٹ کا استعمال کریں گے، پولیس فورس کو دو طرح کی پی پی ای کٹ فراہم کی گئ ہے جس میں ڈسپوزایبل اور دوبارہ استعمال کے قابل کٹ شامل ہیں، فورس کے لئے معیاری اور بروقت کھانے کی فراہمی کے لئے تھانوں کو خصوصی طور پر میس فنڈ فراہم کر دیا گیا، بڑے تھانوں کو 50 ہزار اور چھوٹے تھانوں کو 30 ہزار روپے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ تھانہ کی سطح پر میس کا فوری قیام عمل میں لایا جاۓ، راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے، فورس کی وائرس سے حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سی پی او محمد احسن یونس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں