جرائم پیشہ 52

راولپنڈی اندھے قتل کے گرفتار ملزمان کے انکشافات پران کا ساتھی ملزم گرفتار،

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی کاروائی، اندھے قتل کے گرفتار ملزمان کے انکشافات پران کا ساتھی ملزم گرفتار، ملزمان نے راہزنی کے دوران مزاحمت پر دو شہریوں نثار احمد، نوید احمد کو قتل کیا تھا،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے گرفتار ملزمان کے انکشافات پر ان کے ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے راہزنی کے دوران مزاحمت پر دو شہریوں نثار احمد اور نوید احمد کو قتل کیا تھا، قتل ہونے والے دونوں شہری قریبی رشتہ دار اور دولتالہ شہر میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے، مقتولین کے قتل کا مقدمہ جنید احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،قبل ازیں ملزم کے دیگر ساتھیوں شاہ زیب اور مراد علی کو مقدمہ میں شناخت پریڈ کے بعد چالان کیا جا چکا ہے، ملزمان نے دوران انٹروگیشن کو نثار احمد اور نوید احمد قتل کرنے کا انکشاف کیا، پولیس کی ملزم سے انٹروگیشن جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر ڈویژن اور جاتلی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں