37

صدر بیرونی پولیس کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

راولپنڈی :صدر بیرونی پولیس کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی، 04ملزمان گرفتار، اسلحہ، شراب اور آتش بازی کا سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 04ملزمان احسان اللہ، مہراب خان، وہاب الدین اور سردار خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے پسٹل، آتش بازی کا سامان اور شراب برآمد کر کے ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور میرج فنکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے جاری ہیں، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں