قمار بازوں 45

قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

راولپنڈی پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، 11قمار باز گرفتار، جواء پر لگی رقم مبلغ10ہزار 880روپے، 07موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین نے سی پی او احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اوصدربیرونی ندیم ظفرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان عدنان،صغیم علی،مراد علی اورمحمد شفیق کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزمان سے جواء پر لگی رقم 07ہزار 600روپے، 04عدد موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لئے گئے ہیں،ایس پی نے سی پی اوکومزیدبتایاکہ ایس ڈی پی اوگوجرخان ذوالفقارعلی کی نگرانی میں ایس ایچ اوگوجرخان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 07ملزمان منظورحسین،محمد واجد،طاہرمحمود،خالدمحمود،محمدعارف،محمدجاوید اورمحمد بشیرکوجواء کھیلتے ہوئے گرفتارکرلیا،ملزمان سے جواء پرلگی رقم 03ہزار 280روپے،03موبائل فونزاوردیگرآلات قمار بازی برآمدکرلئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانہ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، سی پی او احسن یونس نے ایس پی صدر،صدربیرونی اورگوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا جواء ایسی معاشرتی برائی ہے اور ہماری اسلامی اقدار کے خلاف بھی ہے مزید اس سے دیگر جرائم بھی جنم لیتے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے،قمار بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں