Children-Violence murree-news 45

پولیس کی بڑی کاروائی،بچوں سے زیادتی کرنے والا سابقہ ریکارڈیافتہ ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی،بچوں سے زیادتی کرنے والا سابقہ ریکارڈیافتہ ملزم گرفتار،ملزم سے بھاری مقدارمیں چرس بھی برآمد،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ تھانہ نصیرآبادمیں حافظ نجیب اللہ کی درخواست پربچے سے زیادتی کی کوشش کرنے کامقدمہ درج کیاگیاتھا،ملزم شہباز نے 04سالہ بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی،جس کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ اونصیرآبادودیگر تفتیشی افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد ملزم شہباز کو ٹریس کر کے گرفتارکرلیا،گرفتارملزم کے قبضہ سے 01کلوسے زائد چرس بھی برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے،ملزم منشیات اوربچوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے متعدد مقدمات میں پہلے بھی چالان ہوچکاہے،ملزم سے مزید انٹروگیشن جاری ہے،سی پی اونے ایس پی پوٹھوہار اورنصیرآباد پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے، سی پی اونے مزید کہاکہ کسی قسم کا جنسی تشدد یااستحصال ناقابل برداشت ہے اور ایسا کرنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جو ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں