rpo-tajik 45

اہلکاروں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔

راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے اٹک،جہلم اور چکوال کے افسران و ملازمان کی ذاتی شنوائی کے لئے ہفتہ واری ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کیا۔ اہلکاروں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے اٹک،جہلم اور چکوال کے پولیس افسران و ملازمین کی ذاتی شنوائی کے لئے بذریعہ ویڈیو لنک ہفتہ میں ایک دن مقرر کر رکھا ہے اسی سلسلے میں ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں ذاتی شنوائی کے لئے ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی ریجن کے اضلاع اٹک،جہلم اور چکوال کے افسران و اہلکاروں نے اپنی معروضات پیش کیں۔ آر پی او راولپنڈی نے ذاتی شنوائی کے لیے پیش ہونے والے افسران و ملازمین کو باری باری سننے کے بعدموقع پر احکامات جاری کئے۔ آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی اچھی کارکردگی ہی ان کی سب سے بڑی سفارش ہے۔پولیس افسران و اہلکار عوام کی خدمت کو اپناشعار بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں۔ پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کا حل اور اپیلوں کے متعلق انکی توقعات کے مطابق فیصلہ آپ کی اچھی کارکردگی پر منحصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں