Provincial Minister Mian Mahmood ur Rashid 51

راولپنڈی غیر قانونی ہاؤ سنگ سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

راولپنڈی  صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میا ں محمودالرشید، پارلیمانی سیکٹری ہاؤسنگ ملک تیمور اور ایم پی اے واژق قیوم عباسی نے آج راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) دورہ کیا، چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضی نے ان کا استقبال کیا، بعد ازان اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹرایڈمن و فنا س آرڈی اے، چیف انجئنئر آرڈی اے اور دیگر آرڈی اے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں آرڈی کے رنگ روڈ، نالہ لئی اورآرڈی اے منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤ سنگ سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ رنگ روڈ کے حوالے سے کنسلٹنٹ زیرک انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کی خدمات حاصل کر لی ہیں، انہوں نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ مارچ 2020تک پی سی ون مکمل کر لیں، نالہ لئی کی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ کنسلٹنٹ نیسپاک کنسلٹنٹ کی خدمات حا صل کر لی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ پانچ مہینوں کے اندر اندرجون 2020تک پی سی ون مکمل کریں اورآرڈی اے منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤ سنگ سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیرمیا ں محمودالرشید نے آر ڈی اے خدمات کو سراہا اور انہوں نے آرڈی اے افسران کو ہدایت کی کے ایمانداری سے کام کریں اور عوام الناس کی خدمت کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ نئے پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے رنگ روڈ پر جگہ تلاش کریں اور ایک ہفتہ کے اندر اندرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میں بتا یا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں