Rwp.. 50

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ماہرین کے خصوصی لیکچر کا انعقاد

راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کے خصوصی احکامات پر ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور کے اشتراک سے ہفتہ واری خصوصی لیکچر کے پانچویں سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تفتیشی افسران نے ریجنل دفترمیں اور اٹک، جہلم، چکوال کے تفتیشی افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک لیکچر میں شامل کیا گیا۔ لیکچر کا مقصد راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کی استعداد کار اورپیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کی خصوصی کاوشوں سے راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ماہرین کے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیاجارہا ہے۔اسی سلسلے میں ریجنل پولیس دفتر میں پی ایف ایس اے کے ماہرین کے خصوصی لیکچر کے پانچویں سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر میں ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔لیکچرمیں ضلع راولپنڈی سے 14سب انسپکٹرتفتیشی افسران نے ریجنل دفتر سے جبکہ اٹک،جہلم، چکوال سے 30 تفتیشی افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک حصہ لیا۔ پی ایف ایس اے لاہورکی طرف سے خصوصی طور پر ویڈیو لنک کے ذریعے ملک عابد ایوب انچارج پولی گراف ڈیپارٹمنٹ نے لیکچر دیا۔ پی ایف ایس اے ایکسپرٹ ملک عابد ایوب نے شرکاء کو فرانزک سائنس ایجنسی میں سرا نجام دئیے جانے والے کاموں کے متعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔ شرکاء کو آج کے لیکچرمیں پولی گراف ٹیسٹ کے متعلق تفصیلی اور جامع انداز میں لیکچر دیا گیا۔تفتیشی افسران کو لیکچر دیتے ہوئے پولی گراف ٹیسٹ ایکسپرٹ نے جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان سے اعتراف جرم کے طریقے،باڈی لینگویج اور پولی گراف ٹیسٹ کے مختلف مراحل کے متعلق آگاہی دی اوربتایا کہ ان طریقوں کے استعمال سے ہی ٹھوس شہادتوں کا حصول ممکن ہے اور انہی شہادتوں کی بنیاد پر عدالت سے اصل ملزمان کو سزا دلوانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ شرکاء نے لیکچر کے اختتام پر اپنے سوا لات بھی کئے جنہیں سوالات کے جامع انداز میں جوابات دئیے گئے۔اس خصوصی لیکچر کا انعقادہر بدھ کو بذریعہ ویڈیو لنک کیا جارہا ہے جس سے راولپنڈی ریجن کے تمام تفتیشی افسران مستفید ہو ں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں