murree-news murree 46

کاٹیرز گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کاٹیرز گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،سامباگینگ کے دوسرگرم رکن گرفتار،اسلحہ برآمد، ملزمان اسلحہ کی نمائش،سوشل میڈیا پر اسکی تشہیراوردیگر قانون شکنیوں میں ملوث تھے،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کے احکاما ت پر ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،جس کے تحت سامباگینگ کے دو سرگرم رکن گرفتار کرلیے گئے، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کو بریفنگ کے دورا ن بتایا کہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے سامبا گینگ کے دو سرگرم رکن محمد عمار اور محمد واجدکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا،،ایس پی نے بتایا کہ سامبا گینگ کے گرفتارملزمان اسلحہ کی نمائش کرتے تھے اور اس کی ویڈیواورتصاویر سوشل میڈیاپر اب لوڈ بھی کرتے تھے تاکہ معاشرے میں خوف پیدا کیا جا سکے، گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے دورا ن اہم انکشافات کی توقع ہے،اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمداحسن یونس نے کہا کہ کسی کو قانون شکنیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون سب سے بالاتر ہے اورہمیں حقیقی معنوں میں قانون کی حکمرانی قائم کرکے معاشر ہ کو پرامن اورمحفوظ بناناہے، ٹیرر گینگز کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کاروائیوں کا ذکر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے راولپنڈی کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بھی کیا اور اس سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں