پنجاب_پولیس_پاکستان_لوگو 55

راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی :راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملزم اقبال عرف پٹاخہ گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، راولپنڈی گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے سی پی او محمد احسن یونس کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اسرار احمد ستی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرملزم اقبال عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سے بھای مقدار میں ہوائیاں، سوتر گولے، چائنہ پٹاخے، چائنہ ماچس اور دیگر سامان آتش بازی برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انیٹروگیشن جاری ہے، سی پی او نے کہاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں