ppp murree 59

راولپنڈی نے 27دسمبر بروز جمعہ لیاقت باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ کے موقع پر

راولپنڈی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 27دسمبر بروز جمعہ لیاقت باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر ٹریفک پولیس کے کل 207افسران و اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جلسہ میں شریک ہونے والے لوگوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک کو بوقت ضرورت مختلف پوئنٹس سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے سلسلے میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک ڈائیورشن پوئنٹس کے بارے میں بتایاکہ بوجہ سیکیورٹی لیاقت روڈکو(لیاقت باغ چوک تاDAV کالج چوک )تک ٹریفک کے لئے بند رکھا جائےگا اسی طرح مری روڈ مریڑ چوک سے کمیٹی چوک تک اسلام آباد جانے والی سائیڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ کمیٹی چوک سے موتی محل ٹرن تک جانب مریڑ ٹریفک کے لیے بند رہے گی انہوں نے بتایا کہ صدر سے جانب مری روڈجا نے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے جانب کچہری چوک ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ فوارہ چوک سے جانب لیاقت باغ آنے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک سے جانب صدر ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی او نے محمد بن اشرف نے بتایا کہ ریالٹوانڈر پاس کے نیچے سے بھی جانب لیاقت باغ ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا اسی طرح امام بارگاہ چوک سے اکبر انٹرنیشنل گول چکر جانے والی ٹریفک کو نیا محلہ چوک اور کمیٹی چوک کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے صدر جانے والی ٹریفک کوپہلے مرحلے میں سائیں جی مرغ پلاؤ\کمیٹی چوک، دوسرے مرحلے میں اسلامک شہد سنٹر سے جانب راول روڈاور تیسرے مرحلے میں آغاز فلائی اوور چاندنی چوک /راول روڈ ٹرن سے جانب راول روڈڈائیورٹ کیا جائیگا اسی طرح بوقت ضرورتTMچوک سے جانب مریڑ چوک ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی انہو ں نے بتایا کہ تمام ڈائیورشن پوئنٹس سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا سی ٹی او محمد بن اشرف نے بتایا کہ ٹریفک سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ہیں…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں