criminals-mental-illness 39

پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 63لیٹر شراب،3بوتل شراب،980گرام چرس،6پستول30بور معہ16روند،1کلاشنکوف معہ 1روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیرآباد پولیس نے آصف سے10لیٹر شراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے ریاض سے10لیٹر شراب،آصف سے15لیٹر شراب،کاشف سے10لیٹر شراب،فصل سے10لیٹر شراب،تھانہ مری پولیس نے یوحنا سے8لیٹر شراب،نصیرسے1بوتل شراب،تھانہ روات پولیس نے بابر سے2بوتل شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عبد القیوم سے250گرا م چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قاسم سے400گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے تنویر سے180گرام چرس،عمیرسے150گرام چرس،1پستول 30بور معہ2روند،عظیم سے1پستول 30بور معہ3روند،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محسن سے1پستول 30بور معہ 3روند،نواز سے1پستول 30بور معہ5روند،تھانہ سول لائن پولیس نے شہباز سے1پستول 30بور،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ذیشان سے1پستول 30بور معہ 3روند،عمران سے1کلاشنکوف معہ1روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقد مات درج کرلئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں