کرسمس 47

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت

راولپنڈی :سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت، مسیحی برادری کی سیکورٹی کیلئے موثر اور منظم سیکورٹی پلان ترتیب دیاجائے، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کواپنے اپنے علاقے کی کرسچن کمیونٹی کے پاسٹرز سے میٹنگ کی ہدایات، کرسمس کے موقع پرپارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکورٹی کیلئے الگ سیکورٹی پلان مرتب کیا جائے سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، سی پی او نے کہا کہ مسیحی برادری کے خوشی کے اس تہوار میں ان کی سیکورٹی کیلئے موثر اور منظم حکمت عملی سے سیکورٹی پلان تیار کیا جائے، کرسچن کمیونٹی کے پاسٹرز کے ساتھ ملکر ان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی پلان کو ترتیب دیا جائے، کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری پارکوں، تفریحی مقامات کا بھی رخ کرتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکورٹی کیلئے بھی الگ سے سیکورٹی پلان مرتب کیا جائے، سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ اقلیتی برادری کو اس تہوار پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات مکمل تحفظ کے ساتھ ادا کر سکیں، ان کی سیکورٹی کیلئے تمام ضروری اور موثر اقدامات کیے جائیں گے، سی پی او کی جانب سے کرسچن کمیونٹی کے پاسٹرزسے ملاقات کی ہدایات پر ایس پی راول آصف مسعود نے اپنے راول ڈویژن کرسچن کمیونٹی کے پاسٹرز سے اپنے آفس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایس پی راول ڈویژن آصف مسعوداور ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈی ایس پی فیصل سلیم نے کرسچن کمیونٹی کے پاسٹرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ اگر کرسچن کمیونٹی کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو و ہ ہم سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ تقریبات کے منتظمین اور پاسٹرز کے تعاون سے سیکورٹی کو فول پروف بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں