murree-news murree 48

راولپنڈی پولیس کی بروقت کاروائی، تھانہ بنی کے علاقہ میں شہری سے واردات کرنے والا ڈاکو گرفتار

راولپنڈی پولیس کی بروقت کاروائی، تھانہ بنی کے علاقہ میں شہری سے واردات کرنے والا ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے راولپنڈی پولیس کو مستعد اور الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں جس کے تحت تھانہ بنی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 1ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،ایس پی راول آصف مسعود نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سجاد خان ٹریڈرزپر دو ڈاکو واردات کی نیت سے آئے، بنی پولیس اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ گئی جہاں ایک ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا جبکہ 1ڈاکو فرار ہونے کی کوشش میں پولیس سے بچنے کیلئے ایک عمارت کی چھت پر چڑھ گیا جس کو پولیس پارٹی نے انتہائی محنت اور مہارت کامظاہرہ کرتے ہو ئے گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیاگیاجبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈا 125بھی قبضہ پولیس میں لے لیا، گرفتار ڈاکوبلال کو تھانے منتقل کرکے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے،گرفتار ڈاکوکی نشاندہی پر فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ فرار ہونے والے ملزم کو ٹریس کرکے جلدگرفتار کیا جائے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ عبرتناک سزا دلوائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں