محمد احسن یونس 86

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے 32 کانسٹیبلان کو میرٹ پر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے 32 کانسٹیبلان کو میرٹ پر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی، سی پی او نے تمام ترقی پانے والے کانسٹیبلان کو اپنے ہاتھوں سے رینک لگائے، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے راولپنڈی ضلع کے 32 کانسٹیبلان کو اپنے دفتر مدعو کیا، دفتر آمد پر سی پی او نے کانسٹیبلان کا استقبال کیا اور ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرٹ پر ترقی حاصل کی ہے اور اب آپ کی ذمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے، میں آپ سے امید کرتاہوں کہ اب آپ پہلے سے زیادہ دل جمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او نے تمام ترقی پانے والے کانسٹیبلان کوفرداً فرداً ہیڈ کانسٹیبل کے رینک لگائے، ترقی پانے والوں میں اختر گل، محمد آصف، ماز بشیر، وحید احمد، تنویر عباس، محمد عمران، جبار کلیم، عدیل خالد، شہزاد حسین، محمد رفیع، طاہر زمان، علی رضا، الفت حسین، ذوہیب احمد، فیصل محمود، ثاقب عثمان، ثاقب گلزار، وقار حیدر، حبدار حسین، طاہر محمود، حسنات احمد، مبشر حسین، اعجاز حسین، عثمان بشیر، محمد وقاص، عطیہ بتول، عرفان احمد، محسن وقار، عامر رضا اور عبدالمنان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں