ڈی آئی جی محمد احسن یونس 59

سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کا کلرسیداں کا دورہ

راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کا کلرسیداں کا دورہ، سی پی اومقتول شہری کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت، مقتول کے بچوں کے سرپر دست شفقت رکھا، مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہوگی،قانون شکن محکمہ کے اندر سے ہوں یا باہر سے قانون سب کیلئے برابر ہے، سی پی او، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس مقتول شہری وحید امجد کے اہل خانہ سے ملاقات کی، سی پی او نے مقتول کے اہل خانہ سے افسوس ناک واقعہ پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی، سی پی او نے متاثرہ خاندان سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،قانون شکن چاہے محکمہ کے اندر سے ہو یا باہر سے قانون سب کیلئے ایک ہی ہے اور مقدمہ کی تفتیش قانون کے مطابق کی جائے گی، سی پی او نے متاثرہ خاندان کے افراد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے اور مقدمہ اس وقت تک چالان نہ ہوگا جب تک مقتول کے اہل خانہ تفتیش سے مطمئن نہیں ہوتے، سی پی او نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں گے، سی پی او نے متاثرہ خاندان سے کہا کہ میں خود آپ سے رابطہ میں رہوں گا اور اگر آپکو تفتیش میں کسی قسم کے تحفظات ہوں تو مجھے ذاتی طور پر بتائیں تاکہ فوراً آپ کے تحفظات دور کیے جاسکیں، اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی مقتول کے بچوں سے بھی ملے اور ان کے سرپر دست شفقت رکھتے ہوئے ان سے دیر تک بات چیت کرتے رہے، متاثرہ خاندان نے سی پی او سے ملاقات کے بعد اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ سی پی او راولپنڈی کی آمد اور میرٹ کی یقین دہانی پر ان کے شکرگزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں