بارہ ربیع الاول 56

سالانہ محفل میلاد کا انعقاد ہوا

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) میں آج بروزجمعرات نبی کریمؐ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے سالانہ محفل میلاد کا انعقاد ہوا، جس میں مہمان خصوصی چیف انجینئر آرڈی اے، ڈائریکٹرایڈمن و فنانس، ڈائریکٹر لینڈ یوز اینڈ بی سی، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای، ڈائریکٹرآرکیٹیکچر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، صدر سٹاف یونین آرڈی اے دیگر افسران و سٹاف نے شرکت کی۔ قاری علی عثمان نے تلاوت کی، مشہو ر نعت خواں گل ضمیر چشتی، اورعبدالرزاق جامی نے نعت خوانی کی اور آرڈی اے انسپکٹر فہد بھٹی نے دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ آقا علیہ السلام رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے۔ آپ نبی کریمؐ کی وجہ سے کائینات کو تخلیق کیا گیا آپ نے پوری زندگی اپنی امت کی بہتری کے لیے دوائیں مانگی، آج امت پر بھی فرض ہے کہ وہ آپ نبی کریمؐ کے احکامات پر عمل کرے، اللہ رب العزت ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں